وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں بلین ٹری پلس اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی مفاد میں ضروری فیصلے کئے گئے. وزیراعلی نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو صوبے بھر میں جنگلات سے متعلق اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں جس سے قوم براہ راست فائدہ پہنچے. وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جنگلات و شہری آبادیوں میں شجرکاری کے ذریعے درختوں کی تعداد بڑھانے اور موجودہ جنگلات و درختوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. خیبرپختونخوا میں عوامی ریلیف پرفوکس ہے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت خیبرپختونخوا کے اقدامات سے بھی اگاہ کیا ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم بھی موجود تھے #KPUpdates
@PTIKPOfficial Please make sure all of the trees that are planted in KP are off native species and there’s a balance between male and female trees. This is essential for actually increasing the green cover for future sustainability.
@PTIKPOfficial اس وقت فضل حکیم صاحب کے لئے سب سے بڑا چیلنج جنگلات کی کٹائی ہے جس کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ہم انشاء اللہ اس عمل میں حکومت کی بھرپور تعاون اور حمایت کرینگے.
@PTIKPOfficial @AliAminKhanPTI چترال میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو نظر انداز کرکے اپنے فیملی کو امداد دینے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح عوام کو عمران خان اور پی ٹی آئ سے دور کیا جارہا ہے لہذا اسکا نوٹس لیا جائے
@PTIKPOfficial عمران خان نیلسن منڈیلا سے بڑا لیڈر ہے👇 75 سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک مرد مجاہد نے جیل میں بیٹھ کر امریکہ جیسا سپر پاور کے ڈونلڈلو کو کان سے پکڑ کر کٹہرے میں لے کے ائے۔
@PTIKPOfficial @AliAminKhanPTI Roads sides in Peshawar Charsaddah Mardan needs Trees plantation but Evergreen trees
@PTIKPOfficial علی امین ڈنڈاپور صاحب ہم یہی چاہتے ہیں کہ اپ لوگ کے پی کے پولیس کی اصلاح کریں کیونکہ منشیات اور بندوقوں کی کھلم کھلی نمائش ہو رہی ہے لوگوں کا جینا بہت محال ہے سب علاقوں کے اندر لوگ منشیات اور بندوقوں کا کھلا استعمال کر رہا ہے اور کے پی کے پولیس کے اصلاح کرنی بہت ضروری ہے
@PTIKPOfficial کوئی کام بھی کرو گے ۔۔یا بی ار ٹی بس کے پروجیکٹ کی طرح لوٹ مار کرو گے۔
@PTIKPOfficial برائے مہربانی اس مرتبہ بلین ٹری سونامی کے منصوبے میں ہزارہ اور مالاکنڈ کی طرف خاص توجہ دینا کیونکہ کروڑوں درخت پچھلے چند سالوں میں یہاں سے کاٹے گئے ہیں، خاص طور پر ہزارہ سے۔