بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نے سمندر پار پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی۔ جن سمندر پار پاکستانیوں کو خیبر پختونخوا سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں اب وہ اس آن لائن سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ سہولت فراہم کرنا والا پہلا صوبہ بن گیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کی دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کردیا جائے گا۔ تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز کو اگاہ کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتی مشنز کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے اس اہم اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتی مشنز نے دوسرے صوبوں پر بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اس سہولت کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، خیبر پختونخوا حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، علی امین گنڈاپور بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں درکار تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی، علی امین گنڈاپور
@KPChiefMinister Jeo shera keep it up. Made a model of your province in the whole state.
@KPChiefMinister خان کو آزاد کرواؤ، ہمیں اور کچھ سننا‼️ خان کی رہائی کے لیے کیا پلان ہے آپ کے پاس؟ ابھی تک کیا کیا ہے خان کو رہا کرانے کے لیے؟
@KPChiefMinister جن لوگوں کو کے پاس بیرونی ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے انہیں خیبر پختونخوا میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ کے اسی کیٹیگری کا لائسنس ایشو کردیا جائے
@KPChiefMinister @MaryamNSharif , @Marriyum_A this should be done for Punjab as well! Earlier in 2013, @CMShehbaz staftedy e-governance, way advance then KPK email system
@KPChiefMinister zb10 step cm saib
@KPChiefMinister جس جس کے پاس بیرونی لائسنس ہے ان کو فراہم کیا جائے سفارتخانے کا چکر لگا کر یہاں بھی رشوت کا ڈیمانڈ کیا جاتا ہے
@KPChiefMinister Shame on u for Supporting Maryam Nawaz a Mandate Thieve @JaneMarriottUK #RiggedElectionsOfPakistan #MandateThieves #PakistanUnderStateFascism