23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا خصوصی پیغام وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 84 سال قبل جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے خصوصی بیان میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خداداد کی بقا و سلامتی اور اس کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اس امانت کی حفاظت کریں اور ان افکار و نظریات پر کاربند رہیں جو پاکستان کے حصول کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کو ایک عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم کے ہر فرد اور طبقے کو حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے پاکستان کا قیام ممکن بنایا اور اب ہمارا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج ہم سب کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہم سب نے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کو انصاف اور قانون کی بالادستی پر مبنی ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں عدل و انصاف، مساوات، شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور قانونی کی حکمرانی پر مبنی نظام اور صحیح معنوں ایک فلاحی ریاست کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
@KPChiefMinister سپریم کورٹ کے 17 ججز ایک میٹنگ میں IHC کے 6 ججوں کی طرف سے سپریم کونسل کو بھیجے گئے خط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ Pti قانون برادری میں سے کوئی بھی ان پر دباؤ بنانے کے لیے موجود نہیں ہے۔ آپ کی ٹیم میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے۔ ہان کو رہا کیا جائے۔
@KPChiefMinister @AliAminKhanPTI Batain choodna chooro sab say pehlay aunhain sabak sikhao jo gharon maij ghussay thay, aurtom bachon per zulm kia tha. 1 haftay main saari fir’s bhi khatam ho rahi thi aus ka kya hoa ?? Baki sab ki tarha aap bhi compromised ho gai ???
@KPChiefMinister جناب گاؤں تندوڈاگ جو کہ حلقہ PK 7 سوات میں ہے.جس میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج ہے.چوری اور ڈکیتی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے. اور اس کا پوچھنے والا کوئی نہیں. اپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنے مصروفیات میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر اس مصیبت سے ہمیں چھٹکارا دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے
@KPChiefMinister اسلام علیکم جناب وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور صاحب میں نے آپ تین بار کمنٹ کیا ہے کہ آپ میری مدد کرے گے