#عوامی_وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا ہے. کسی بھی جائز شکایت کی صورت میں عوام ان نمبروں پر فوری رابطہ کریں. 1800 091-9222460 091-9222461 091-9222462 091-9222464
75 برسوں کا دھوکہ !!! ھمارا بچپن کا رومانس ، بھارت سے مقابلہ تھا- کرکٹ میچ ھو یا ھاکی میچ, بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بھارتی کارکردگی کے پیمانے سے دیکھتے تھے- لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب بھی دکھایا گیا- کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے سنائے گئے- ھمیشہ فخر ھوتا تھا کہ ھمارے وسیم وقار ، ان کے سری ناتھ ، پرساد سے اچھے ھیں- ھم نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا مقابلہ سعید انور کی سنچریوں سے بھی کیا ، اور پھر سعید انور اس دوڑ سے باہر ھوا- ھم نے انضمام الحق کو ٹنڈولکر سے بہت بہتر کہا- ھم نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر فخر کیا ، اس کی ٹیکنالوجی بھارت سے بہتر کہتے رھے ، اور آدھا ملک کٹوا اور گنوا بیٹھے- ھم انہیں گندے بدبو دار اور خود کو پاک نیک پارسا کہتے رھے- ھم بھارت میں بڑھتی "ریپ" کی شرح پر کہتے رھے کہ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھایا اس تہذیب تلے دب رھے ھیں- 😡 لیکن , ھمیں کبھی نہیں سوچنے دیا گیا کہ بھارت ڈیم بہت زیادہ بنا رھا ھے ، حتی کہ ھمارے دریاؤں پر بھی ، نتیجتاً ھمارے دریا سوکھے رہ گئے- بھارت کی ریاستوں میں بجلی فری ملنے لگی اور ھمارے ھاں یونٹ 50 روپئے سے اوپر کا ھوگیا- ھمیں نہیں سوچنے دیا گیا کہ اس کی کسی بڑی سیاسی پارٹی یا وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائداد نہیں ، جبکہ ھمارے اوپر حکومت کرتی بڑی دونوں پارٹیوں کے سربراہان اربوں ڈالرز کی جائیداد کے بیرون ملک مالک ہیں- ھمیں سوچنے نہیں دیا گیا کہ جب ھم ڈالرز کے لیے افغان جنگ میں سام انکل کے اتحادی بنے تب ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ڈالرز کے لیے صنعت کا جال ملک بھر میں بچھایا- ھم سپہ سالاروں میں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی دیکھتے رھے ، لیکن ھمارے اصل سپہ سالار جہانگیر کرامت ، اشفاق پرویز کیانی ، راحیل شریف ، اور پھر باجوہ , ان مجاہدین نے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اس ملک میں رھنا تک گوارا نہیں کیا اور جو اربوں کی جائیدادیں آسٹریلیا ، بلجیم، برطانیہ ، امریکہ، کنیڈا اور یو اے ای میں بنائیں وہ الگ- ھمیں بتایا گیا تھا ھم بھارتیوں سے بہتر ھیں- ھم اپنے بچوں کو کیا بتائیں ؟؟؟ میرا بیٹا سات سال کا ھے ، کم از کم میں تو اسے مطمئن نہیں کر پاتا- وه پوچھتا ہے، کیا بھارت میں بھی عسکری فیز 1، 2 ، 3 ، 4 ، 5 _ ڈیفینس سوسائٹی اور بحریہ ٹاؤن ہوتا ہے ، کیا انکے پاس بھی عسکری بینک ہے ؟؟؟ وہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ایسی ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاتا ہے, جس کا بعض اوقات مجھے علم نہیں ھوتا، وه پوچھتا ہے کہ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کا ترانہ ہم گاتے ہیں _ لیکن ایک انڈین برطانیہ کا وزیر اعظم اور ایک بھارتی امریکا کی نائب صدر کیسے بن گۓ ، گوگل اور IMF کے آعلیٰ عہدیدار بھارتی کیوں ہیں ، سچ تو سچ ھوتا ھے صاحب- ہم اپنے بچوں کو کیسے سمجھائیں کہ عسکری ادارے اور ریاست اپنے لوگوں پر گولیاں نہیں برساتی!!! وہ جھوٹ جو گزشتہ ستر سالوں سے ھمارے ساتھ مستقل بولا گیا لیکن پھر "ایک دیوانے کی دیوانگی" نے سب کچھ ننگا کردیا ، ننگا سچ اس ملک کے بچے بچے کے علم میں آگیا- لیکن اب ھم اپنے بچوں کو جھوٹ سنا کر کیسے مطمئن کریں؟؟؟ ھم تو مطمئن تھے جھوٹ سن کر، مگر اب بچے تو سچ جان چکے ھیں وہ اب مطمئن نہیں ھوتے! جب چندریان کی خبر پاکستان کے ھر گھر میں سنی گئی ، کئی بچوں نے والدین سے پوچھا کہ ھماری خلائی شٹل چاند پر کب جائے گی ؟؟؟ پھر اس نے یہ بھی سوال کیا ہوگا کہ ہمارے خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ سائنسدان کیوں نہیں ہوتے، اور wapda اور PIA اور تمام قومی اداروں کے سربراہ اور چیئرمین ہمیشہ فوجی کیوں ہوتے ہیں، اور یہ تمام قومی ادارے نقصان میں کیوں رہتے ہیں؟؟؟ یہ سوال سننے والا باپ بےبسی سے بچے کی طرف دیکھے گا اور یہ بھی نہیں بتا پائے گا کہ... بیٹا ! دلی کے تمام شہریوں میں بجلی ، پانی ، علاج اور بہترین تعلیم بالکل مفت ہے ، اور مجھے تو بجلی کے بل کی سمجھ نہیں آرھی کہ اسے کہاں سے اور کیسے جمع کراؤں ؟ ھم چاند پر کب جائینگے یہ تمہیں کیسے بتاؤں؟؟؟
@GovernmentKP محترم جناب علی امین گنڈاپور صاحب اسلام علیکم، بعد از سلام ایک تجویز پیش کرتا ہوں آج کا دور بہترین کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ ٹیلی فون پے اپنا شکایت دینا ذرا مشکل ہوگا۔ کیونکہ آبادی زیادہ ہے۔ اس لئے ہر کسی کی رسائی نہیں ہوگی۔ تجویز واٹس ایپ یا سیٹیزن پورٹل ٹائپ۔۔۔
@GovernmentKP بہت شکایت دل میں بس رہاہے مگر ایک مؤدبانہ گزارش ہے آج سے 12 سال پہلے رینگ روڈ پر میں نے زمین کی تھی انتقال سب کچھ میرے پاس ہے مگر وہ زمین دوبارا انہی لوگوں نے ڈی ایچ اے پر بھیج دی ہے تین سال سے ڈی ایچ اے کی چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں مگر وہ زمین مجھے نہیں مل رہا pls do something
@GovernmentKP شکریہ بہت اچھا فیصلہ ہے گزارش ہے کہ سٹیزن پورٹل ایپ کو بھی دوبارہ سے شروع کریں @AliAminKhanPTI
@GovernmentKP صرف 460 والا نمبر کام کر رہا ہے لیکن اس کی بھی voice صاف نہیں ہے باقی تین نمبر busy mode پے رکھا ہوا ہیں ۔